گومگو

گومگو Cover Image

ارے فرشتو!

رسولِ اعظم () سے پوچھ آؤ

اور آکے واپس ہمیں بتاؤ

 کہ حکم کیا ہے ہمارے لائق؟

ہم اہلِ کشمیر آپ کے اک اشارے کے منتظر کھڑے ہیں

ربیعِ اوّل کا چاند دیکھا ہے اور پریشاں ہیں کیا کریں ہم؟

کہ اک طرف آپ کی خوشی ہے

تو دوسری سمت ماؤں بہنوں کی، بیٹیوں کی لٹی ہوئی عِصمتوں کا غم ہے

سکینہؑ پیاسی ہیں اب تلک اور

ہمارے عبّاسؑ کٹ چکے ہیں

گھروں میں کھانے کو کچھ نہیں ہے

ہمارے بچے سسک رہے ہیں

کریں مصائب پہ گریہ زاری

ہم ان پہ نوحہ کناں ہوں یا پھر

منائیں میلاد آپ کا ہم

ہمیں بتائیں ، کہ کیا کریں ہم؟